تقریب کے دوران ایک مداح نے ہانیہ سے ان کے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں سوال کیا اور یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ مستقبل میں ان کے ساتھ کام کریں گی؟ اس پر ہانیہ نے مسکراتے ہوئے شرارتی انداز میں جواب دیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں عاصم اظہر کا نام لوں؟
ان کے اس جواب پر مجمع خوشی سے جھوم اٹھا اور ویڈیو کلپس تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے، مداحوں نے ہانیہ کے پراعتماد، شوخ اور بےفکر انداز کو خوب سراہا، اس واقعے کے بعد ہانیہ عامر کے پسندیدہ گلوکار سے متعلق بحث نے ایک بار پھر عاصم اظہر کے ساتھ ان کے ماضی کے تعلقات کو موضوعِ گفتگو بنا دیا۔
اطلاعات کے مطابق دونوں کو لاہور میں ایک قوالی نائٹ میں بھی دیکھا گیا، تاہم انہوں نے ایک ساتھ تصاویر بنوانے سے گریز کیا، بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے باوجود نہ ہانیہ اور نہ ہی عاصم نے کسی ممکنہ صلح یا تعلق کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اڈیالہ جیل میں دن کیسے گزارتے ہیں؟
ہانیہ عامر سوشل میڈیا اور ٹیلی وژن پر اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں اور 19 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام شخصیت ہیں۔
دوسری جانب عاصم اظہر بھی اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں اور ان کے کئی گانے چارٹس پر سرفہرست ہیں، جس سے دونوں کی خبروں میں موجودگی اور مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔