اوکلی نیل نے سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران اسلام قبول کرنے اور اپنا نام تبدیل کرنے کی باقاعدہ تصدیق بھی کر دی، انہوں نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران اعلان کیا کہ میں اب مسلمان ہوں ، میں نے کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے اور اپنا نام تبدیل کر لیا ہے ۔
گلوکار نے بتایا کہ میں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے، انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران کلمہ شہادت بھی ادا کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر سے متعلق مزید تفصیل شیئر نہیں کی۔
خیال رہے کہ اس اعلان سے پہلے سینٹرل سی نے کبھی کھل کر اپنے مذہبی عقائد پر گفتگو نہیں کی تھی، لیکن مداحوں کی جانب سے ان کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی کیپشنز دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری نے اسلام قبول کر لیا
4 جون 1998 کو لندن میں آنکھ کھولنے والے سینٹرل سی نے 2014 میں اپنے موسیقی کے کیریئر کی شروعات کی، اس کے بعد انہوں نے برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کی دنیا کی نمایاں شخصیات میں اپنا نام بنایا۔
2024 میں انہوں نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنے جانے والے برطانوی ریپر کا اعزاز اپنے نام کیا جن کے گانوں کو مختلف پلیٹ فارمز پر اربوں بار سنا گیا۔
واضح رہے کہ سینٹرل سی اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے جڑے لیریکس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا چکے ہیں۔