مدینہ منورہ میں لائبہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک
Laiba Khan nikah
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ لائبہ خان بابرکت شہر مدینہ میں نکاح جیسے مقدس بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ لائبہ خان رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئی ہیں، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح اور دعائے خیر کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں جنہیں شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

دعائے خیر کے موقع پر لائبہ خان نے ہلکے موو گلابی رنگ کا نفیس فل لینتھ انار کلی لباس زیب تن کیا جس پر باریک سنہری اور تلہ کا دیدہ زیب کام نمایاں تھا، انہوں نے اپنے دلہن کے انداز کو روایتی سنہری موتیوں کے لاکٹ، جھومر اور جھمکوں سے مکمل کیا جس نے انکے انداز کو مزید دلکش بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت کے موقع پر شہریوں کیلئے مفت ٹرانسپورٹ پلان فائنل

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے نکاح کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا جس کے مطابق یہ روح پرور تقریب مدینہ منورہ میں انجام پائی اگرچہ لائبہ خان نے اپنے شریک حیات کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں تاہم تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ دولہا کا نام جواد ہے۔

اداکارہ کے اس بابرکت آغاز پر شوبز حلقوں اور مداحوں نے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔