جوا ایپس پروموشن کیس: رجب بٹ اور ندیم مبارک کی ضمانت میں توسیع
عدالت نے جوا ایپس کی پروموش کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) عدالت نے جوا ایپس کی پروموش کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔

لاہور کی سیشن عدالت میں جوئے ایپ کی پروموشن کے کیس میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی۔

یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ این سی سی آئی اے کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا گیا۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ کی تفتیش تاحال مکمل نہیں ہو سکی، مزید وقت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علینہ عامر کی نازیبا ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکر کا ردعمل بھی آگیا

بعدازاں عدالت نے دونوں ملزمان رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف نانی والا کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کے احکامات جاری کردیے۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے جوا ایپس کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ملک بدر کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ وطن واپس آکر اپنے اوپر درج مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور مختلف عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔