فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راشد محمود نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق مسائل بارے آگاہ کیا ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں اداکار راشد محمود کا کہنا تھا کہ کہ میں گزشتہ 21 روز سے بستر پر پڑا ہوا ہوں،مجھے دل کا عارضہ تو پہلے سے ہی لاحق تھا اور اب مہروں کی ایک نئی تکلیف نے مجھے آن لیا ہے۔
سینئراداکار نے بتایا کہ جناح ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے میرا علاج ہونا شروع ہوا پھر مختلف قسم کے ٹیسٹ بھی ہوئے اور اب کہیں جا کر میں اُٹھ کر خود چلنے کے قابل ہوا ہوں، میں اب بھی تکلیف مبتلا ہوں لیکن اس شدت پہلے سے قدرے کم ہے۔
راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ملک کا ایک مزدور ہوں، کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا، دعا کریں میں مکمل صحتیاب ہو جاؤں تاکہ میری زندگی کا تسلسل برقرار رہے کیونکہ میں کوئی نہ کوئی کام کرتا رہوں تو ہی میرا گھر چلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ کون؟ فضیلہ قاضی کا ردِعمل توجہ کا مرکز
راشد محمود پاکستان کے معروف فلم وٹیلی ویژن اداکار ہيں جنہوں نے بے شمار ڈرامو ں اور فلموں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، انہوں نے پی ٹی وی دے کئی مشہور ڈراموں میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا، "شیر دل"، "کالے چور"، "گنڈاسا"، "لاگ" اور "کہی ان کہی" ان کی مشہور فلمیں ہیں۔
اداکار راشد محمود کو ان کی فنی خدمات ے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔