پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یاسر نواز کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر انکا نام استعمال کرنے سے باز رہیں، علیزے شاہ کے مطابق پانچ سال قبل انہوں نے یاسر نواز کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کیا تھا مگر اس کے بعد یاسر نواز مختلف شوز میں بار بار ان کا نام لے کر منفی انداز میں بات کرتے رہیں ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ یاسر نواز ہر بار معذرت بھی کرتے ہیں اور یقین دہانی کرواتے ہیں کہ دوبارہ ایسا نہیں ہوگا مگر پھر وہی رویہ دہراتے ہیں اور یہ تاثر دیتے ہیں کہ انکا علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے باضابطہ اشتہار جاری
علیزے شاہ نے کہا کہ میرے پاس ان تمام پروگرامز کی ریکارڈنگ موجود ہے جہاں یاسر نواز نے انکا نام لے کر انکی تضحیک کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ رویہ برقرار رہا تو وہ بغیر کسی مزید اطلاع کے ہتک عزت کا قانونی دعویٰ دائر کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: بجلی کی جبری لوڈشیڈنگ، الیکٹرک بس سروس گھنٹوں معطل
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر یاسر نواز باز نہ آئے تو وہ پوری انڈسٹری کو بتائیں گی کہ وہ انکے ساتھ کام کرنا کیوں پسند نہیں کرتے اور انکے بقول اس حقیقت کا انکشاف یاسر نواز کی ساکھ کیلئے خوشگوار ثابت نہیں ہو گا۔