عمرے میں حیرت انگیز لمحہ، حارث وحید کا انکشاف
Haris Waheed Umrah
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار حارث وحید نے عمرے کے دوران اپنے والد کے ساتھ پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

اداکار حارث وحید نے حال ہی میں اپنے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے وہاں پیش آنے والے ایک حیرت انگیز واقعے نے انہیں بے حد متاثر کیا، اداکار کے مطابق انکے والد عمرے کی ادائیگی کے لیے ویل چیئر پر گئے تھے تاہم واپسی پر وہ اپنے قدموں پر چلتے ہوئے وطن لوٹے ہیں۔

حارث وحید نے اس لمحے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ منظر دیکھ کر ان کے آنکھوں میں آنسو آگئے، انکا کہنا تھا کہ یہ سب اللہ کی مہربانی ہے اور وہ اپنے والد کی صحت اور بہتری پر دل سے شکر گزار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور اداکار میٹ پروکوپ گرفتار، جیل منتقل کردیا گیا

جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی اداکار کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مداحوں نے عمرے کی قبولیت کے ساتھ ساتھ انکے والد کی سلامتی و صحت کے لیے بھی دعائیں کیں۔