تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ سٹی کورٹ کراچی میں توہین مذہب کے مقدمے کے سلسلے میں پیشی کے لیے پہنچے تھے۔ جیسے ہی وہ عدالت کے احاطے میں داخل ہوئے، وکلا کے ایک گروپ نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جو بعد ازاں دھکم پیل اور تشدد میں تبدیل ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دوران رجب بٹ کی شرٹ پھٹ گئی اور انہیں شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی یوٹیوب چینل حوالگی کی درخواست مسترد
واقعے کے دوران رجب بٹ کے وکلا نے بیچ بچاؤ کی بھرپور کوشش کی اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم ہجوم کی شدت کے باعث کچھ دیر کے لیے صورتحال قابو سے باہر رہی۔ رجب بٹ اس مقدمے میں اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں اور قانونی کارروائی عدالت میں جاری ہے۔
سٹی کورٹ کراچی میں تشدد کے بعد رجب بٹ کی شرٹ پھٹ گئی https://t.co/CSVKlfqvzf pic.twitter.com/mD1HglnluM
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) December 29, 2025
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سٹی کورٹ میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے واضح کیا کہ عدالتی احاطے میں امن و امان برقرار رکھنا ان کی ذمہ داری ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔