غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مقابلے میں امریکا کی تمام 50 ریاستوں سے ماڈلز نے حصہ لیا۔ آڈی ایکرٹ نے اپنی خوبصورتی، اعتماد اور ذہانت کے امتزاج سے ججز کو متاثر کیا اور مِس امریکا 2025 کا تاج اپنے سر سجایا۔
خیال رہے کہ آڈی ایکرٹ پیشے کے لحاظ سے ایک مقامی کمپنی میں سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، تاہم ماڈلنگ ان کا بچپن کا شوق ہے۔ انہیں مِس امریکا کے نئے دور کی نمائندہ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ برسوں میں یہ مقابلہ کئی تنازعات کا شکار رہا۔
یہ بھی پڑھیں:دلجیت اور ہانیہ کی فلم سردار جی 3 کا باکس آفس میں نیا ریکارڈ
سال 2023 میں یوٹاہ کی نویئلا فوگٹ نے مِس امریکا کا تاج جیتنے کے بعد جلد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد منتظمین نے مقابلے کے نظام میں متعدد اصلاحات کیں۔
آڈی ایکرٹ نہ صرف سابق ہسکر چیئر لیڈ اسکواڈ کی رکن رہی ہیں بلکہ ڈیجیٹل سیفٹی اور آن لائن تحفظ سے متعلق آگاہی مہمات میں بھی سرگرم کردار ادا کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ مِس امریکا آڈی ایکرٹ اب آئندہ ماہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں ہونے والے مِس یونیورس 2025 مقابلے میں امریکا کی نمائندگی کریں گی۔