دلجیت اور ہانیہ کی فلم سردار جی 3 کا باکس آفس میں نیا ریکارڈ
Sardar Ji 3
فائیل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) سپراسٹاردلجیت دوسانج اوراداکارہ ہانیہ عامر کی فلم سردار جی 3نے پاکستان میں باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔

دلجیت دوسانج اور ہانیہ عامر کی فلم سرادر جی 3 پاکستان میں شاندار کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے اور باکس آفس میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ بھارت میں پابندی کے باوجود یہ فلم بین الاقوامی سطح پر خاص طور پر پاکستان میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے ۔

مزید برآں پاکستان میں پنجابی فلموں کی نمائش اب بھی جاری ہے کیونکہ زیادہ تر فلم ساز قانونی طور پر برطانیہ یا کینیڈا سے منسلک ہوتے ہیں اس لیے ان کی فلموں پر پاکستان میں پابندی نہیں لگتی۔ یہی وجہ ہے کہ سرادر جی 3 نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہفتے میں 210 ملین پاکستانی روپے یعنی 6.34 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔

ریلیز کے دوران تعطیلات کے باوجود اس فلم نے دوسرے ہفتے میں مزید 9.50 کروڑ روپے یعنی 2.86 کروڑ بھارتی روپے کمائے جبکہ تیسرے ہفتے میں فلم نے صرف ایک دن میں ہی 10 کروڑ روپے یعنی 3.02 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حمیرہ اصغر کو زہر دیا گیا؟ رپورٹ سامنے آگئی

پاکستان سے اب تک اس فلم کی کل کمائی 12.23 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے جو کہ 40.51 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ اس طرح سرادر جی 3 پاکستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے جس نے کیری آن جٹہ 3 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ تجزیہ کاروں کے مطابق سرادر جی 3 کا بزنس آئندہ ہفتوں میں 600 ملین پاکستانی روپے تک پہنچنے کی توقع کی جاہی ہے۔