کیا حمیرہ اصغر کو زہر دیا گیا؟ رپورٹ سامنے آگئی
Humaira Asghar
فائیل فوٹو
کراچی (ویب ڈیسک): ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغرکے جسم سے لیے گئے نمونوں کی کیمیکل رپورٹس جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ حمیرہ اصغر کی پراسرار موت کی تحقیقات ابھی تک جاری ہیں۔ حکام کے مطابق حمیرہ اصغر کے جسم سے لیے گئے 9 نمونے جامعہ کراچی کی فرانزک لیب میں ٹیسٹوں کے لیے بھیجے گئے تھے۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے جسم سے لیے گئے نمونوں کی کیمیکل جانچ کی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق کیمیکل رپورٹس میں زہر کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کل موت کی وجہ کا باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر نے موت سے پہلے کس کس سے رابطہ کیا؟ تحقیقات میں پیشرفت

واضح رہے کہ حمیرہ اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی تھی جب عدالتی بیلف کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان کی درخواست پر وہاں پہنچے تھے۔ جب فلیٹ کا دروازہ نہ کھلا تو اسے توڑا گیا اور اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

یاد رہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش گلنے سڑنے کے آخری مراحل میں ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ قبل ہوئی تھی۔