
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک نوٹ کے مطابق یہ پریس کانفرنس عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے، جس میں عامر خان کوئی خاص اعلان کرنے جارہے ہیں۔
یہ نوٹ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس کے بعد ہر طرف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ شاید عامر خان اپنی تیسری شادی کا باضابطہ اعلان کرنے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عامر خان نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی گرل فرینڈ گوری سے قریبی تعلقات کا انکشاف کیا تھا، اور بتایا تھا کہ وہ دونوں ایک سال سے ساتھ رہ رہے ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ’میں دل سے گوری سے شادی کر چکا ہوں، صرف رسمی اعلان باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نے پیسے نہ دینے پر پروڈیوسر کو چپل مار دی،ویڈیو وائرل
مداحوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ وہ پریس کانفرنس میں گوری کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے عامر خان کی تیسری شادی ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں، جبکہ دوسری شادی فلمساز کرن راؤ سے تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے، دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہو چکی ہیں۔