
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے رواں سال 2025ء جنوری تا مارچ کے دوران پاکستان میں بنائی جانے والی تقریباً 25 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔ یہ کمپنی کی جاری کردہ کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے تناظر میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کا وی لاگنگ سے کنارہ کشی کا اعلان
رپورٹ کے مطابق ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوز وہ تھیں جو ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی زد میں پائی گئیں۔ کمپنی نے واضح کیا کہ اس کارروائی کا مقصد پلیٹ فارم کو محفوظ اور مثبت بنانا ہے تاکہ صارفین غیر اخلاقی اور گمراہ کن یا نقصان دہ مواد سے محفوظ رہ سکیں۔
ٹک ٹاک کی عالمی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اس تین مہینوں میں ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوز کے زم میں سر فہرست رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی سطح پر ایسے مواد کی نگرانی اور اصلاح کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔ ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ مواد اپ لوڈ کرتے وقت پلیٹ فارم کی پالیسیوں کا خیال رکھیں تاکہ ایپ کو ذمہ دارانہ رویہ میں استعمال کیا جا سکے۔