حمیرا اصغر کا قتل یا خود کشی، تحقیقاتی کمیٹی قائم
حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی
معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر/ فائل فوٹو
(ویب سائٹ) ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

جس میں ایس ڈی پی او ڈیفنس اورنگزیب خٹک، اے ایس پی ندا جنید، ایس ایچ او گزری فاروق سنجرانی، سب انسپکٹر محمد امجد اور آئی ٹی برانچ کے کانسٹیبل محمد عدیل شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تحقیقات کا دائرہ کار اس پہلو پر مرکوز ہے کہ آیا یہ واقعہ قدرتی موت، خودکشی یا قتل کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 5 منحرف ارکان اسمبلی پارٹی سے فارغ

تفتیشی ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد کی بنیاد پر ہر پہلو سے تفتیش کرے۔ پولیس حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام کو تفتیش میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرے گی، تاحال واقعہ سے متعلق حتمی رائے دینا قبل از وقت قرار دیا گیا ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فارنزک شواہد کی روشنی میں آئندہ چند روز میں مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔