مہوش حیات نے شادی سے متعلق اپنی ترجیحات بتا دیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے شادی سے متعلق اپنی ترجیحات بتا دیں۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے شادی سے متعلق اپنی ترجیحات بتا دیں۔

حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے غیر ملکی میگزین کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

شوبز کیریئر اور مستقبل کی ترجیحات سے متعلق بات کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ آئندہ چند برسوں میں ہدایتکاری کا ارادہ رکھتی ہوں، ڈرامہ سیٹ پر ہدایتکاروں کے کام کا بغور جائزہ لیتی ہوں تاکہ مستقبل میں مجھے فائدہ ہو سکے۔

انڈسٹری میں اداکاراؤں کی عمروں پر تنقید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں یہ رواج ہے کہ چاہیے مرد اداکار بڑی عمر کا ہی کیوں نہ ہو وہ اکثر کم عمر اور نئی آنیوالی اداکاراؤں کے ساتھ دکھائی دیتا ہے لیکن لڑکیوں پر قدغنیں لگائی جاتی ہیں، لوگ چاہتے ہیں اداکاراؤں کی عمر رک جائے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ عمر کا بڑھنا ایک فطری عمل ہے، کوئی بھی اپنی عمر کو روک نہیں سکتا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر اداکاراؤں کی عمر کا تنازع کیوں بنایا جاتا ہے، اداکاراؤں کی محنت اور صلاحیت کو نظر انداز کر کے ان کی عمر پر بحث کی جاتی ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ اداکاراؤں کی عمروں پر تنقید کرتے ہیں یاد رکھیں انہیں بھی اس عمل سے گزرنا ہے، اس لیے خواتین اداکاراؤں کے ساتھ غیر منصفانہ توقعات وابستہ کرنا درست عمل نہیں ہے۔

شادی اور رومانس سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا میں بہت زیادہ رومانوی نہیں ہوں لیکن رومانس پسند ہے، میں حقیقت پسندی پر یقین رکھتی ہوں ، شادی بھی ایسے شخص سے کروں گی جس پر مجھے اعتماد ہو اور وہ مجھے سکون مہیا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی ایک جوا ہے اس لیے جلد بازی میں شادی کا فیصلہ نہیں کروں گی، ایسے شخص سے شادی کروں گی جو میرا ساتھ دے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں