بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شیفالی جریوالا چل بسیں
بھارت کی مشہور ماڈل اور اداکارہ شیفالی جریوالا 42 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
بھارت کی مشہور ماڈل اور اداکارہ شیفالی جریوالا/فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) بھارت کی مشہور ماڈل اور اداکارہ شیفالی جریوالا 42 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی لاش ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع ان کی رہائش گاہ سے ملی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے ان کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

شیفالی جریوالا کو ان کے شوہر پراگ تیاگی اور تین دیگر افراد بیلیویو ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال لے کر پہنچے تھے، تاہم ہسپتال کے عملے کے مطابق وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔

یاد رہے شیفالی جریوالا نے 2002 میں ’کانٹا لگا‘ گانے کے ری مکس سے شہرت حاصل کی تھی، جس میں ان کی دلکش پرفارمنس نے نوجوان نسل کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔ وہ دراصل کمپیوٹر انجینیئر بننا چاہتی تھیں، لیکن شوبز نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ بعد ازاں انہوں نے کئی میوزک ویڈیوز اور فلموں میں بھی کام کیا، تاہم انہیں آج بھی ’کانٹا لگا گرل‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

2020 میں شیفالی نے سلمان خان کے مشہور ریئلٹی شو ”بگ باس“ میں بھی حصہ لیا تھا، جہاں ان کی شخصیت کو عوام نے خوب سراہا۔ ان کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ممبئی پولیس نے معاملے کی مکمل چھان بین کا عندیہ دیا ہے، اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں