ثناء یوسف نے کس ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے؟
Sana Yousuf
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں اپنے ہی گھرمیں قتل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بارے میں اداکاری سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا۔

ثناء یوسف کی اداکاری کے بارے میں شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ انہوں نے ایک معروف پاکستانی ٹی وی ڈرامے میں بھی کام کیا تھا۔ 17 سالہ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں تھیں، ان کی زیادہ تر ویڈیوز میں سادگی، برجستگی، مزاح اور عمومی مسائل پر گفتگو ہوا کرتی تھی جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پرکافی مقبول تھیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی ڈرامے "وہ ضدی سی" کی چند تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ چائلڈ اسٹار عینا آصف کے ساتھ چند مناظر میں نظر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کیخلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کا سنگین مقدمہ درج

اس ڈرامے میں عینا آصف نے علی عباس کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ثناء یوسف نے ان کی ہم جماعت سہیلی کا کرداربخوبی نبھایا تھا۔

 "وہ ضدی سی" ڈرامے کی یہ تصاویر سوشل میڈیاپروائرل ہوچکی ہیں جس پر صارفین ایک بارپھرگہرے دکھ کااظہارکررہے ہیں۔

یاد رہے کہ ثناء یوسف کو چند روز قبل انکے اپنے ہی گھر میں بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ثناء یوسف کے مداحوں نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہا ر کیا تھا، اور قاتل کو جلد از جلد کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا تاکہ آیندہ اس طرح کےغیرانسانی ظلم کی روک تھام کی جا سکے۔