بالی ووڈ اداکار متھن چکر ورتی کی سابقہ اہلیہ چل بسی
Bollywood actor Mithun Chakraborty ex-wife Helena Luke
لاہور: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر سٹار متھن چکرورتی کی پہلی اور سابقہ اہلیہ ہیلینا لیوک انتقال کرگئیں، انہوں نے شادی کے 4 ماہ بعد متھن چکرورتی سے طلاق لے لی تھی، ہیلینا نے امیتابھ بچن کی فلم ’مرد‘ میں برطانوی ملکہ کا کردار ادا کیا تھا۔

ہیلینا لیوک کا انتقال امریکا میں ہوا۔ ان کی موت کی خبر ماضی کی معروف اداکارہ (کلپنا ایر (’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ فیم) نے جاری کی۔ ہیلینا لیوک سے ازواجی تعلق ختم ہونے کے بعد متھن چکرورتی نے معروف اداکارہ یوگیتا بالی سے شادی کی۔ہیلینا نے بھائی آخر بھائی ہوتا ہے، آؤ پیار کریں، دو گلاب اور چند دیگر بالی وڈ موویز میں بھی کام کیا تاہم وہ لائم لائٹ سے دور رہنا پسند کرتی تھیں اور فلمی پارٹیوں میں بھی شریک نہیں ہوتی تھیں۔

اتوار کو فیس بک پر زندگی کی آخری پوسٹ میں ہیلینا لیوک نے لکھا تھا کہ اُس کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا، ذہن الجھ گیا ہے، کسی معاملے کا کوئی سِرا ہاتھ نہیں لگ رہا۔ہیلینا نے بارہا کہا کہ متھن سے شادی اُس کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ وہ بہت خود پسند تھا اور اپنی ذات کے سوا کسی سے پیار نہیں کرتا تھا۔ اور یہ کہ اگر وہ دنیا کا امیر ترین انسان بھی ہو جائے تو اُس کے ساتھ دوبارہ رہنا پسند نہیں کروں گا۔ہیلینا کا کہنا تھا کہ وہ اگرچہ عمر میں کافی بڑا تھا مگر ناپختہ ذہن کا مالک تھا اور مجھ پر سابق بوائے فرینڈ جاوید سے ملنے کا الزام لگاتا رہتا تھا۔

متھن چکرورتی کا شمار بالی ووڈ کے انتہائی باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی پہلی ہی فلم ’منتھن‘ کے لیے نیشنل ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ بنگالی لہجے کے باوجود وہ بالی ووڈ کی فلموں میں کامیاب رہے اور ڈانسنگ ایکٹر کی حیثیت سے منفرد شناخت قائم کی۔ 1982 کی فلم ’ڈسکو ڈانسر‘ کی بھرپور کامیابی کے بعد متھن چکرورتی کو مڑ کر دیکھنا نہیں پڑا۔ فلمی دنیا میں شاندار خدمات انجام دینے پر اُنہیں حال ہی میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں