شہریار چوہدری کا حافظِ قرآن ہونا دل کو بھایا:وینا ملک
Vena Malik
لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،جس کی وجہ ان کی نئی محبت یعنی شہریار چوہدری نامی ایک شخص ہیں۔

ویناملک ان دنوں  ٹک ٹاکر  شہریار چوہدری کے ساتھ تعلق کے باعث خبروں کی سرخیوں میں ہیں،جو ان سے عمر میں چھ سال چھوٹے ہیں،دونوں کے درمیان تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہوا ہے،جسے سوشل میڈیا پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وینا ملک کے مداح  ان کے شہریار چوہدری کا صرف سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہینڈل ہی جانتے ہیں،وہ ٹک ٹاک پر ویڈیو کانٹینٹ تو بناتے ہیں،مگر شہریار چوہدری کا چہرہ اب تک کسی نے بھی نہیں دیکھا،وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہوکر بھی سب کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں،جبکہ وہ پیشے کے اعتبار سے بزنس مین اور انٹرپرینئر ہیں۔

حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو سے کی گئی بات چیت کے دوران جہاں وینا نے شوبز سے عارضی طور پر وقفے اور اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر گفتگو کی،وہیں اپنی زندگی میں آنے والے مسٹری مین شہریار چوہدری کے حوالے سے بھی کئی انکشافات کیے ہیں۔

شہریار چوہدری کے بارے میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ انھوں نے مجھے زندگی کا ایک مثبت اور منفرد پہلو دکھایا،شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایا ہے۔

وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ شہریار اور میں ایک ساتھ بےحد خوبصورت لگتے ہیں،اسی وجہ سے اب میں بالی وڈ کے گانے زیادہ سننے لگی ہوں،جبکہ شہریار بے پناہ مصروفیت کے باوجود بھی میرے لیے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔

وینا ملک کا مزید  کہنا تھا کہ شہریار چوہدری کی لکھائی بہت خوبصورت،آواز بہت سُریلی اور وہ گانا بہت اچھا گاتے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا سے عارضی وقفہ لینے پر وینا ملک نے کہا کہ میں نے اس دوران اپنی توجہ صرف تعلیم پر مرکوز رکھی اور نفسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ  ساتھ ماسٹرز کے امتحانات بھی دیے جس کارزلٹ ابھی تک نہیں آیا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.80 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.39 ▲ 4.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,485 ▼ 9,651
Gold 22K Per Tola 381,778 ▼ 8,846
Gold 21K Per Tola 364,424 ▼ 8,444
Gold 18K Per Tola 312,364 ▼ 7,238
Silver Per Tola 5,979 ▼ 200
Platinum Per oz (USD) 1,600 ▼ 19.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں