آغاز میں آڈیشن کیلئے موٹرسائیکل پہ جاتا تھا:دانش تیمور
Danish Taimor
لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرانہ انڈسٹری کے مقبول اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کی اشروعات میں معروف اور بڑے اداکار ڈرامہ ٹیم کو کالز کرکے مجھے ڈرامے سے نکلوا دیا کرتے تھے۔

ہینڈسم اداکار دانش تیمور نے حال ہی میں جیو نیوز پر نشر ہونے والے مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کے دوراناپنی گفتگو میں بہت سارے معاملات پر کھل کر بات چیت کی ہے۔

پروگرام کے دوران انہوں نے  انکشاف کیا ہے کہ  کسی دور میں مشہور بھارتی اداکارہ ریکھا ان کا کرش رہی ہیں،وہ ان پر دل و جان سے فدا تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ تر ٹی وی شوز میں اس لیے نہیں جاتے کیونکہ وہاں اداکاروں سے ہی دیگر اداکاروں بارے میں نامناسب سوالات کیے جاتے ہیں اور آن اسکرین بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کتنا بھی بڑا اور اچھا اداکار کیوں نہ ہو،مگر اسے دوسرے اداکاروں کے بارے میں آن اسکرین غلط باتیں کرنے کا ہرگز اختیار نہیں،ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

دانش تیمور کے مطابق جو اداکار آن اسکرین دیگر اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانت ہیں،ان کے پاس اس اداکار کا فون نمبر بھی ہوتا ہے،وہ انہیں فون پر بھی وہی باتیں بتا سکتے ہیں،لیکن آن اسکرین انہیں ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دانش تیمور نے مختلف ڈراموں پر تبصرے کرنے والے اداکاروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کچھ ایسے لوگ بھی ڈراموں پر تبصرے اور تنقید کر رہے ہوتے ہیں،جنہیں اداکاری کے اے کا بھی علم نہیں ہوتا۔

دانش تیمور نے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے کسی پبلک ریلیشن (پی آر) ایجنسی کی خدمات نہیں لے رکھیں،انہیں ایسی چیزوں کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

اداکار نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیریئر کے آغاز پر وہ موٹر سائیکل پر ڈراموں کے آڈیشن دینے جایا کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جہاں آڈیشن دینے جاتے تھے،اس جگہ سے بہت دور موٹر سائیکل کھڑی کرتے تھے۔

دانش تیمور نے بتایا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں سخت مشکلات کا سامنا کیا ہے،انہیں کافی عرصے تک بطور ہیرو کاسٹ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بعض ڈراما ساز بتاتے تھے کہ ان کیلئے فلاں اداکار نے فون کرکے کہا ہے کہ انہیں کاسٹ نہیں کرنا۔

اگرچہ دانش تیمور نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکار فون کرکے ڈراموں سے نکلوا دیا کرتے تھے،تاہم انہوں نے کسی بھی اداکار کا نام نہیں لیا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں