اسکوئڈ گیمز سیزن 2 کا ٹیزر جاری
Squid Games Season 2 Teaser Released
لاہور: (ویب ڈیسک) پوری دنیا میں پسند کی جانے والی نیٹ فلکس کی سروائیول ویب سیریز 'اسکوئڈ گیمز' کے دوسرے سیزن کی ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 اسکوائڈ گیمز کے آنے والے نئے سیزن کے جاری کردہ ٹیزر میں دیکھایا گیا ہے کہ لوگ گیم میں ریس لگا کر اپنی جان بچا رہے ہیں۔

اسکوئڈ گیمز کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے ساتھ ہی ویب سیریز کو 26 دسمبر 2024 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسکوائڈ گیمز کے مزید 2 سیزن بنانے کی تصدیق نیٹ فلیکس نے 2021 میں ہی تصدیق کردی تھی۔ یہ بھی بتادیا گیا تھا کہ اسکوئڈ گیمز سیریز کا فائنل سیزن سال 2025 میں آئے گا۔

اسکوئڈ گیمز سیریز کے ڈائریکٹر اور رائٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے پہلے سیزن کی پوری دنیا میں کامیابی کے بعد اس کے مزید دو سیزن بنانے کا بتا دیا تھا اور اب نیٹ فلیکس نے اس کے دوسرے سیزن کو رواں برس ریلیز کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

اس ویب سیریز میں بچوں کے کھیل کو ایک خطرناک کھیل میں بدل دیا تھا جسکا تصور ’مارو یا مرجاؤ‘ تھا، اس سیر یز میں دکھایا گیا تھا کہ ایک مقابلہ ہورہا ہے جسکو جیتنے والے کو ایک بڑی رقم بطور انعام ملے گی لہٰذا سارے قرض میں ڈوبے، غربت کے مارے افراد اس مقابلے میں حصہ لینے چلے جاتے ہیں جہاں انکو ایک جان لیوا کھیل کے میدان میں اتاردیا جاتا ہے۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں