بھارتی اداکارہ نورمالابیکا داس نے خودکشی کرلی
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹر بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے نور مالابیکا داس نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا اختتام کرلیا ہے۔

 لوکل میڈٰیا کے مطابق بھارتی اداکارہ نور مالابیکا کو آخری بار ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار سیریز 'دی ٹرائل' میں کاجول کیساتھ اداکاری کرتے دیکھا گیا تھا۔

 

بھارتی اداکارہ نورمالابیکا داس نے 6 جون کو ممبئی شہر میں اپنے فلیٹ میں خودکشی کی، اداکارہ کی خودکشی کا تب پتہ چلا جب ہمسایوں نے 4 روز بعد اداکارہ کے اپارٹمنٹ سے آنے والی بدوبو کی شکایت کی، پولیس نے جب اپارٹمنٹ کھولا تو انہیں اداکارہ کی خودکشی کا پتہ چلا۔

 

پولیس اہلکار ہمسایوں کی شکایت پر اداکارہ نورمالابیکا داس کے اپارٹمنٹ پہنچی جہاں انہیں اداکارہ کی پنکھے سے جھولتی لاش ملی جس کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

بھارتی اداکارہ نور مالابیکا اس فلیٹ میں کرائے پر رہتی تھیں، اداکارہ کا تعلق بھارتی شہر آسام سے تھا، فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل اداکارہ قطر ایئرویز میں بطور ایئرہوسٹس بھی کام کرچکی تھیں۔

 

بھارتی اداکارہ کی خودکشی کے بعد انکی آخری رسومات میں کوئی بھی فیملی ممبر نہیں آیا، انکی فیملی مئی تک انکے ساتھ اسی فلیٹ میں رہتی تھی لیکن کچھ روز قبل ہی وہ لوگ اپنے گاؤں واپس چلے گئے تھے۔

ممبئی پولیس نے بھارتی اداکارہ کی خودکشی پر بیان جاری کیا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جائے گی اور اداکارہ کے فیلمی ممبرز سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

 

بھارتی اداکارہ نورمالابیکا نے چند فلموں اور ویب سیریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، سسکیاں، تکھی چٹنی، جگھنیا اپایا، دیکھی ان دیکھی اور مختلف سیریز میں وہ کام کرچکی ہیں۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں