ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

LPG Price in Khyber Pakhtunkhwa
فائل فوٹو
Updated | Published November, 8 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ایل پی جی 600 سے 700 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ گیس کی فراہمی میں مشکلات کے باعث ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کو مہنگے داموں گیس خریدنا پڑ رہی ہے، جس سے ان کے گھریلو اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صدر رحمان نے گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پرانا ٹھیکہ داری نظام ختم کیے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں استحکام ممکن نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اس نظام کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے تاکہ شہریوں کو مناسب قیمت پر گیس دستیاب ہوسکے۔

صدر ایل پی جی ایسوسی ایشن نے وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صوبے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹس لیں اور صارفین کو مہنگی گیس سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ان کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.13 ▲ 0.59
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.02 ▲ 0.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.45 ▲ 1.17
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▲ 0.17
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.51 ▲ 0.17
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,946 ▼ 1,899
Gold 22K Per Tola 386,784 ▼ 1,741
Gold 21K Per Tola 369,203 ▼ 1,662
Gold 18K Per Tola 316,459 ▼ 1,424
Silver Per Tola 5,385 ▲ 21
Platinum Per oz (USD) 1,534 ▲ 22.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 ▼ 6.59
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں