عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 16 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 28 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 181 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 401 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 108 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 256 روپے کی ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار 153 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی تھی، جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.70 ▼ 0.33
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.32 ▲ 1.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.35 ▲ 2.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.14 ▼ 0.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.33 ▼ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,310 ▲ 108
Gold 22K Per Tola 396,284 ▲ 99
Gold 21K Per Tola 378,271 ▲ 95
Gold 18K Per Tola 324,232 ▲ 81
Silver Per Tola 6,144 ▼ 91
Platinum Per oz (USD) 1,664 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 ▲ 1.20
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں