عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

Crude Oil Prices Today
فائل فوٹو
Updated | Published October, 16 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ تیل بردار جہازوں پر عائد پابندیوں میں ممکنہ نرمی اور سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی عالمی فراہمی سے متعلق خدشات بدستور برقرار ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 41 سینٹ، یعنی 0.39 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 105.51 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 54 سینٹ، یعنی 0.55 فیصد کم ہوکر 97.43 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے عالمی منڈی میں سپلائی کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے ہنگامی ذخائر سے تیل جاری کرنے کے منصوبے کے تحت 2 کروڑ بیرل سے زائد ڈیزل اور دیگر تیل کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ تیل کی ترسیل کے بڑھتے ہوئے اخراجات کم کرنے کیلئے بعض ایسے جہازوں پر عائد پابندیاں نرم کرنے یا اٹھانے پر بھی غور کر رہی ہے جو روس، ایران اور وینزویلا سمیت مختلف ممالک سے تیل منتقل کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کے قریب بحری جہازوں پر حملوں اور سعودی عرب و یمن کے حوثیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی لڑائی نے توانائی کی عالمی ترسیل کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال پیدا کر رکھی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی آئندہ قیمتوں کا انحصار سپلائی کی صورت حال، امریکی اقدامات اور مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی حالات پر ہوگا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.70 ▼ 0.33
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.32 ▲ 1.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.35 ▲ 2.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.14 ▼ 0.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.33 ▼ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,310 ▲ 108
Gold 22K Per Tola 396,284 ▲ 99
Gold 21K Per Tola 378,271 ▲ 95
Gold 18K Per Tola 324,232 ▲ 81
Silver Per Tola 6,144 ▼ 91
Platinum Per oz (USD) 1,664 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 ▲ 1.20
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں