حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
فائل فوٹو
Updated | Published October, 12 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول قیمت میں 2 روپیہ 93 پیسے کمی کر دی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل سستا، کمی کی بڑی وجہ سامنے آگئی
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت 13 اکتوبر کے لیے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہے۔