پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ، نوٹی فکیشن جاری
فائل فوٹو
Updated | Published September, 30 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے کمی کر دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 01 اکتوبر کے لیے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔