ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ، گھریلو سلنڈر بھی مہنگا ہوگیا

گھریلو سلنڈر بھی مہنگا ہوگیا/فائل فوٹو
گھریلو سلنڈر بھی مہنگا ہوگیا/فائل فوٹو
Updated | Published September, 30 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 20 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 244 روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا تعین اکتوبر 2026 کے لیے کیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو اکتوبر میں اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.27 ▼ 0.75
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.57 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 442,267 ▼ 2,811
Gold 22K Per Tola 405,411 ▼ 2,577
Gold 21K Per Tola 386,984 ▼ 2,459
Gold 18K Per Tola 331,700 ▼ 2,108
Silver Per Tola 6,620 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,767 ▼ 10.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.03 ▼ 2.27
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں