پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 29 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے آج رات کیا جائے گا، جس کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

حتمی نئی قیمتوں کا اعلان اوگرا کی جانب سے جائزہ مکمل ہونے کے بعد متوقع ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.10 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.02 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.28 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 —
Gold 22K Per Tola 407,988 —
Gold 21K Per Tola 389,443 —
Gold 18K Per Tola 333,808 —
Silver Per Tola 6,678 —
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں