-- Improved GTM Lazy Load -->

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی/فائل فوٹو
سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی/فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published September, 8 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے ہوگئی

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 396 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نایاب سفید بازکتنے میں نیلام ہوا؟ قیمت نے سب کے ہوش اُڑا دیئے

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی اور جغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔

عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں، جس کے باعث اس کی طلب میں اضافہ ہونے سے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ عالمی سطح پر شرح سود میں کمی یا مستقبل میں شرح سود کم ہونے کی توقعات بھی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ کم شرح سود کے ماحول میں غیر سودی اثاثے کے طور پر سونے کی کشش بڑھ جاتی ہے۔

پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے ساتھ روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.71 ▲ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.90 ▲ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969
Gold 22K Per Tola 422,555
Gold 21K Per Tola 403,348
Gold 18K Per Tola 345,727
Silver Per Tola 6,890
Platinum Per oz (USD) 1,823 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں