سونے کی فی تولہ قیمت میں 11300 روپے کی بڑی کمی

Pakistan Gold Price
فائل فوٹو
Updated | Published September, 2 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کمی کے بعد ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 300 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے پر آگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی، جو 9 ہزار 688 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے کم ہوکر 6 ہزار 859 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی، بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 113 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 315 ڈالر پر آگئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا براہ راست اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر پڑتا ہے، جس کے باعث بین الاقوامی قیمت میں کمی کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں زیورات اور سونے کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں کی توجہ بھی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ پر مرکوز ہوگئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.36 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.53 ▼ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.84 ▼ 0.77
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.59 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 465,471 ▲ 1,880
Gold 22K Per Tola 426,682 ▲ 1,724
Gold 21K Per Tola 407,287 ▲ 1,645
Gold 18K Per Tola 349,103 ▲ 1,410
Silver Per Tola 6,943 ▲ 38
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▲ 13.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں