ایل پی جی مہنگی، اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ایل پی جی/فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر 2026 کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت گھریلو صارفین کیلئے ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام سلنڈر 51 روپے 17 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے
اوگرا کے مطابق ستمبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلو مقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
اوگرا نے ایل پی جی کی صارف قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 651 روپے 52 پیسے فی ٹن مقرر کی ہے۔
دوسری جانب ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس میں بھی 4 ہزار 336 روپے 17 پیسے فی ٹن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ستمبر کیلئے ایل پی جی پروڈیوسر پرائس 2 لاکھ 17 ہزار 351 روپے 52 پیسے فی ٹن مقرر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2026 سے ہوگا۔