پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ/فائل فوٹو
Updated 23 گھنٹے قبل | Published August, 25 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 26 اور 27 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔