اسٹیٹ بینک کا 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کی درخواست کر دی ہے، آئندہ نئے نوٹوں میں 10 روپے کا نوٹ نہیں چھاپا جائے گا اور اس کی جگہ سکہ جاری کیا جائے گا۔ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی لاگت بڑھ گئی ہے جس کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا، نئے کرنسی نوٹ جب بنیں گے تو 10 روپے کا نوٹ ختم ہو گا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی بینک کا نئے نوٹوں کا ڈیزائن وزیر خزانہ کی زیر صدارت قائم کمیٹی نے مسترد کر دیا ہے، کمیٹی کی تجویز پر نئے فیچرز اور ڈیزائن میں تبدیلی کیلئے تجاویز کو شامل کیا جا رہا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر مرکزی بینک نے کہا کہ نئے نوٹوں میں بھی جعلی نوٹوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکے گا۔ اس وقت ایک ہزار اور 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ سب سے زیادہ سرکولیشن میں ہیں۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا کہ بینکوں اور اے ٹی ایمز مشینوں سے جعلی کرنسی نکل رہی ہے، جعلی نوٹ اتنے بڑھ گئے کہ دکاندار اب 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کا نوٹ نہیں لیتا۔

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان میں دوسری کرنسیوں کی نسبت جعلی کرنسی کی سرکولیشن کم ہے۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ موجودہ کرنسی 2005 سے چھپنی شروع ہوئی، اب تمام نئے نوٹ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کنسلٹنٹ کی کمپنی سے ہی نوٹ ڈیزائن کرنے کا معاہدہ کر لیا گیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.72 ▼ 0.70
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.31 ▼ 0.73
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,205 ▲ 16
Gold 22K Per Tola 439,271 ▲ 15
Gold 21K Per Tola 419,304 ▲ 14
Gold 18K Per Tola 359,404 ▲ 12
Silver Per Tola 7,180 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,884 ▲ 2.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98 ▲ 0.39
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں