پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل 4 روز اضافے کے بعد کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں کمی/فائل فوٹو
سونے کی قیمت میں کمی/فائل فوٹو
Updated | Published August, 25 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 17 ہزار 126 روپے تک آگئی ہے، جس سے حالیہ دنوں میں قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 640 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں طلبہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

 

واضح رہے کہ مقامی مارکیٹ میں مسلسل 4 روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 28 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 24 ہزار 777 روپے اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز 24 اگست کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 601 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 17 ہزار 640 روپے ہو گئی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.72 ▼ 0.70
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.31 ▼ 0.73
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,205 ▲ 16
Gold 22K Per Tola 439,271 ▲ 15
Gold 21K Per Tola 419,304 ▲ 14
Gold 18K Per Tola 359,404 ▲ 12
Silver Per Tola 7,180 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,884 ▲ 2.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98 ▲ 0.39
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں