ملک بھر میں ایک ہفتے میں پیٹرول 16 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات
اوگرا عالمی منڈی میں قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ یومیہ بنیاد پر طے کرتا ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 24 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی یومیہ بنیاد پر قیمتوں کے تعین نے روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے جس کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سمیت دیگر اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

17 جولائی کو کابینہ کے فیصلے کے تحت اوگرا عالمی منڈی میں قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ یومیہ بنیاد پر طے کرتا ہے۔ 18 سے 22 اگست کے دوران ڈیزل 16 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا جبکہ ایک روز کے لیے 32 روپے 63 پیسے سستا کیا گیا۔ یوں صارفین کو پانچ دنوں میں مجموعی طور پر صرف 15 روپے 66 پیسے کا ریلیف مل سکا۔

اسی طرح پانچ دنوں میں پیٹرول 16 روپے 16 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا اور اس دوران کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ 18 اگست کو ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے مقرر ہوئی۔ 19 اگست کو مزید 5 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

20 اگست کو ایک روز کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس سے قیمت 363 روپے 6 پیسے ہوگئی۔ 21 اگست کو ڈیزل 1 روپے 64 پیسے مہنگا کر کے قیمت 364 روپے 70 پیسے جبکہ 22 اگست کو مزید 3 روپے 59 پیسے اضافے کے بعد قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیل کی درآمد کا نیا راستہ کھل گیا

پیٹرول کی قیمت میں 18 اگست کو 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے مقرر ہوئی۔ 19 اگست کو مزید 3 روپے 34 پیسے اضافے سے قیمت334 روپے 54 پیسے ، 20 اگست کو 2 روپے 97 پیسے اضافے سے 337 روپے 51 پیسے اور 21 اگست کو 27 پیسے اضافے سے 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ 22 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے 81 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔

ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کے باعث قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاتا۔ پیر سے جمعہ تک دوبارہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یومیہ بنیاد پر طے کی جائیں گی جس کے بعد معلوم ہوگا کہ رواں ہفتے صارفین کو کتنا ریلیف ملتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ریفائنریز سے بات چیت کے نتیجے میں ڈیزل ایک روز کے لیے سستا کیا گیا تاہم اگلے دو روز میں اس کی قیمت دوبارہ بڑھانا پڑی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں