20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہفتے میں 100 روپے تک مہنگا

Flour Price in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published August, 23 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی نئی لہر نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں، مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 100 روپے تک بڑھ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 133 روپے 33 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ راولپنڈی میں یہی تھیلا 3 ہزار 93 روپے 33 پیسے تک فروخت ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خضدار میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ بہاولپور میں قیمت 60 روپے تک بڑھی۔ حیدرآباد میں آٹا 40 روپے، جبکہ لاڑکانہ اور کوئٹہ میں 20، 20 روپے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی، بنوں میں 2 ہزار 900 روپے اور پشاور میں 3 ہزار 100 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا، جبکہ لاڑکانہ میں 2 ہزار 620، سکھر میں 2 ہزار 580 اور حیدرآباد میں 2 ہزار 880 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، ملتان اور بہاولپور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے تک ریکارڈ کی گئی، جبکہ لاہور میں یہی تھیلا 2 ہزار 300 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان رینجرز پنجاب میں ملازمتوں کا اعلان

آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.22
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.68 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.94 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189 ▲ 9,273
Gold 22K Per Tola 439,257 ▲ 8,500
Gold 21K Per Tola 419,290 ▲ 8,114
Gold 18K Per Tola 359,392 ▲ 6,955
Silver Per Tola 7,180 ▲ 197
Platinum Per oz (USD) 1,882 ▲ 60.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں