پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ
یٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کا مارجن بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 21 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا، اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کا مارجن بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر ڈیلرز کا مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین اہم ہدایات جاری
ڈیلرز مارجن میں اس اضافے کا فیصلہ پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے طویل مدتی مطالبات اور آپریشنل اخراجات میں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
نفاذ کے بعد رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام ایندھن کے اسٹیشنز پر نئی قیمتوں اور مارجن کی شرح کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری رہے گی۔