پاکستان میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونا 52 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 547 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا/فائل فوٹو
Updated | Published August, 21 2026 |
(ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے مزید مہنگا ہوکر 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے کا ہوگیا
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 458 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: تاجروں کیلئے بُری خبر، 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 52 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 547 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور فی تولہ سونا 13 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا تھا۔