حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دروبدل/فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published August, 20 2026 |
(ویب ڈیسک) پٹرولیم ڈویژن نے 21 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 64 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 264 روپے70 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔