عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Crude Oil Prices
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published August, 14 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، امریکا کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کی دھمکی کے بعد جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ممکنہ سپلائی رکاوٹوں کے خدشات نے سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال کی جانب مبذول کرا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جمعہ کو 2 بج کر 47 منٹ جی ایم ٹی تک برینٹ خام تیل کے سودے ایک سینٹ یا 0.1 فیصد اضافے کے بعد 87.08 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 6 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 81.31 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

دونوں اہم عالمی بینچ مارک رواں ہفتے تقریباً 4 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہیں، تاہم گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات ہیں۔ سرمایہ کار خطے میں ہونے والی پیش رفت کو انتہائی قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

ریسٹڈ انرجی کی سینئر نائب صدر سوزن بیل کا کہنا ہے کہ خام تیل کے ذخائر سے متعلق منفی اعداد و شمار کے باوجود وسیع تر جغرافیائی سیاسی صورتحال تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کو روک رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا

مارکیٹ ماہرین کے مطابق ایران سے متعلق صورتحال میں مزید شدت آنے کی صورت میں عالمی سطح پر تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.26 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.61 ▼ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.22 ▲ 0.16
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.20 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,612 ▼ 3,025
Gold 22K Per Tola 417,644 ▼ 2,773
Gold 21K Per Tola 398,660 ▼ 2,647
Gold 18K Per Tola 341,709 ▼ 2,269
Silver Per Tola 6,757 ▼ 114
Platinum Per oz (USD) 1,746 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 324.98 ▼ 0.94
Diesel HSD Per Litre 247.82 ▲ 0.48
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.27 ▼ 0.41
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں