سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، خریداروں کیلئے ریلیف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، خریداروں کے لیے ریلیف کا اعلان کردیا/فائل فوٹو
Updated | Published July, 28 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں بھی نمایاں طور پر کم ہوگئی ہیں اور خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے رہ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 687 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 174 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 223 روپے اور 10 گرام چاندی 149 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 335 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر پر آگئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔