ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Tomato Price in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published July, 27 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی نئی لہر کے باعث ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی میں بھی یہ 450 سے 500 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اتوار کے روز ہفتہ وار خریداری کیلئے سبزی منڈیوں اور بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کو ٹماٹر کی بلند قیمتوں نے حیران کر دیا۔

اسلام آباد میں مختلف مارکیٹوں میں ٹماٹر 277 روپے سے 400 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ کم قیمت پر دستیاب ٹماٹر کا معیار بہتر نہیں، جبکہ معیاری ٹماٹر خریدنے کیلئے 400 روپے فی کلو ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

سبزی فروشوں کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات بارڈر کی بندش، سپلائی میں کمی اور مقامی پیداوار کا متاثر ہونا ہیں، طلب کے مقابلے میں رسد کم ہونے کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کا براہ راست اثر صارفین پر پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی ٹماٹر کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، مختلف مارکیٹوں میں ایرانی اور کوئٹہ سے آنے والے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو، جبکہ 110 سے 125 روپے فی پاؤ کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں روزمرہ استعمال کی بنیادی سبزی بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کے گھریلو بجٹ پر اضافی دباؤ ڈال رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

 

 

 

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹماٹر سمیت ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، سپلائی چین کو بہتر بنانے اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف مل سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.50 ▲ 0.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.81 ▲ 0.71
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,133 ▲ 373
Gold 22K Per Tola 386,955 ▲ 342
Gold 21K Per Tola 369,366 ▲ 326
Gold 18K Per Tola 316,600 ▲ 279
Silver Per Tola 6,060 ▲ 71
Platinum Per oz (USD) 1,593 ▼ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18
Diesel HSD Per Litre 252.60
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں