سونے کی قیمتوں نے اونچی اڑان بھر لی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold Price in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published July, 18 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں صرف ایک روز بعد ہی سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 18 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات براہِ راست پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے مقرر کر دی گئی۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 57 روپے بڑھنے سے 3 لاکھ 63 ہزار 714 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 41 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 70 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والا تازہ اضافہ بین الاقوامی معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی دلچسپی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا نتیجہ ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے کا ہو گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران کشیدگی: تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 

 

 

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 994 ڈالر پر آ گیا تھا، تاہم صرف ایک روز بعد ہی قیمتوں نے دوبارہ تیزی اختیار کر لی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں