پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب روزانہ تبدیل ہوں گی؟

Pakistan Fuel Prices
فائل فوٹو
Updated | Published July, 15 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام میں بڑی تبدیلی پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت مستقبل میں پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ مجوزہ نظام کے تحت قیمتوں کے تعین میں حکومت کا براہِ راست کردار محدود ہو جائے گا، جبکہ یہ ذمہ داری مکمل طور پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو سونپنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق اگر یہ نظام نافذ ہو جاتا ہے تو اوگرا ہر روز رات کے وقت عالمی منڈی کی صورتحال، درآمدی لاگت اور دیگر متعلقہ عوامل کا جائزہ لے کر موٹر اسپرٹ (پیٹرول)، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی نئی قیمتوں کا تعین کرے گی۔

مجوزہ منصوبے کے تحت اوگرا کی جانب سے جاری کی جانے والی قیمتیں ہر روز رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی، جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرول پمپ نئی قیمتوں کے مطابق ایندھن فروخت کریں گے۔

روزانہ قیمتوں کے تعین کا مقصد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کو فوری طور پر مقامی مارکیٹ میں منتقل کرنا ہے، تاکہ قیمتوں کے تعین کا نظام زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

تاہم اس حوالے سے ابھی تک حکومت کی جانب سے حتمی منظوری یا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، اگر اس تجویز کی منظوری ملتی ہے تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے موجودہ نظام میں یہ ایک بڑی تبدیلی تصور کی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.74 ▲ 1.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.16 ▲ 0.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,136 ▼ 3,247
Gold 22K Per Tola 390,624 ▼ 2,977
Gold 21K Per Tola 372,869 ▼ 2,841
Gold 18K Per Tola 319,602 ▼ 2,435
Silver Per Tola 6,179 ▼ 65
Platinum Per oz (USD) 1,620 ▼ 14.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں