ایک ہفتے کے دوران پٹرول پر لیوی میں 15 روپے سے زائد کا اضافہ

وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی میں 15 روپے 86 پیسے فی لٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published July, 12 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی میں 15 روپے 86 پیسے فی لٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اگر حکومت پٹرولیم لیوی میں حالیہ اضافہ نہ کرتی تو صارفین کو پٹرول موجودہ نرخ سے 15 روپے 86 پیسے فی لٹر سستا مل سکتا تھا۔

اس صورت میں پٹرول کی قیمت 310 روپے 71 پیسے کے بجائے 294 روپے 85 پیسے فی لٹر بنتی۔

اعداد و شمار کے مطابق 3 جولائی تک پٹرول پر پٹرولیم لیوی 64 روپے 14 پیسے فی لٹر تھی تاہم حکومت نے 4 جولائی سے اس میں 6 روپے 22 پیسے فی لٹر اور 11 جولائی سے پٹرولیم لیوی میں مزید 9 روپے 64 پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا۔

دونوں اضافوں کے بعد پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی بڑھ کر 80 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

معاشی ماہرین کے مطابق پٹرول کی قیمت میں اضافہ براہِ راست ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور روزمرہ اخراجات پر اثر انداز ہوتا ہے جس سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی، ٹیکسز اور لیوی کے اثرات براہِ راست عوام پر منتقل کیے جا رہے ہیں، حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز اور لیوی کے بوجھ میں کمی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں