سونے کی قیمتوں میں کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 4174 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ عالمی منڈی میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جہاں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے،جس کے بعد فی تولہ چاندی 48 روپے کمی کے بعد 6716 روپے پر آ گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کی بنیادی وجوہات بین الاقوامی مالیاتی حالات، ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور سرمایہ کاروں کا رویہ ہیں۔ ان عوامل کے باعث کبھی قیمتوں میں تیزی اور کبھی کمی دیکھنے میں آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل سستا، نوٹیفکیشن جاری
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب فی تولہ سونا 12 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 122 ڈالر اضافے کے بعد 4185 ڈالر فی اونس تک گیا تھا۔