پیٹرول اور ڈیزل سستا، نوٹیفکیشن جاری

Petrol Price in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published July, 4 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو جزوی ریلیف فراہم کیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، جبکہ دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس سے قبل پیٹرول 299 روپے 50 پیسے اور ڈیزل 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، اس سے قبل مٹی کا تیل 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے نافذ العمل ہو گیاہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی سے اگرچہ گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو محدود ریلیف ملے گا، تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے سے خصوصاً سرد اور دور دراز علاقوں کے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے، جہاں اب بھی گھریلو ضروریات کے لیے مٹی کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر سمیت مختلف عوامل کے تحت کیا جاتا ہے۔

عوام کی نظریں اب آئندہ پندرہ روزہ جائزے پر مرکوز ہیں، جس میں عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.87 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.09 ▼ 0.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.92 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,822 ▲ 4,442
Gold 22K Per Tola 386,670 ▲ 4,071
Gold 21K Per Tola 369,094 ▲ 3,886
Gold 18K Per Tola 316,367 ▲ 3,331
Silver Per Tola 6,185 ▲ 89
Platinum Per oz (USD) 1,584 ▲ 31.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں