سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی

سونا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 29 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک): سونے کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 65ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2300روپے کی کمی سے 4لاکھ 28ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 1972روپے گھٹ کر 3لاکھ 67 ہزار 743 روپے کی سطح پر آگئی۔

مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 69 روپے کی کمی سے 6 ہزار 324 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 59 روپے کی کمی سے 5 ہزار 421 روپے کی سطح پر آگئی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.27 ▼ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.83 ▲ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں