مرغی اور انڈوں کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

Chicken Price Increase Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published June, 24 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، جہاں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سرکاری نرخنامہ جاری ہونے کے باوجود بازاروں میں اشیائے خور و نوش مقررہ قیمتوں سے زیادہ نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 432 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دکاندار سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے چکن 450 سے 470 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،سرکاری نرخنامے کے مطابق انڈوں کی قیمت 217 روپے فی درجن مقرر ہے، لیکن مختلف مارکیٹوں میں انڈے 225 سے 235 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی غذائی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ان کے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم جولائی سے تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ نئے سیلبز متعارف

 

 

 

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کیخلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں کو قابو میں نہ رکھا گیا تو عام آدمی کیلئے بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.67 ▲ 0.44
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.17 ▼ 0.77
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.87 ▼ 0.76
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.21 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.87 ▲ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں